کراچی میں لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب خواتین کا احتجاج۔ سڑک کی بندش سے ٹریفک جام ہوگیا۔ خواتین کا دعوی تھا مبینہ طور پر گورنر ہاوس کی جانب سے اعلان کے باوجود آج کیمپ پر راشن تقسیم نہیں کیا گیا۔ گورنر ہاوس نے راشن بیگ تقسیم کرنے کے کسی اعلان کی تردید کردی۔
کراچی میں لیاقت آباد ڈاکخانے پر خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ خواتین صبح سویرے سے راشن کی گاڑی کا انتظار کررہی تھی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا دعوی تھا مبینہ طور پر گورنر ہاؤس کی جانب سے گزشتہ روز راشن تقسیم کے لئے کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ میں راشن تقسیم کرنےکے لئے رجسٹریشن بھی کی گئی تھی۔ صبح نو بجے سے راشن ملنے کا انتظار کررہے ہیں ،،مگر کوئی نہیں آیا۔ دوسری جانب ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے آج لیاقت آباد میں طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ نہ ہی اسے حوالے سے راشن بیگز کے کارڈز تقسیم کئے گئے ۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ راشن کے حصول کے لئے صرف متعلقہ کیمپ یا گورنر ہاﺅس میں رجسٹریشن کرائیں۔