کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا

عمران عمران

 کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا


کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،گلشن حدید کے آئی جی ایم اسکول کے پرنسپل نے تعلیم جیسے مقدس پیشہ کو داغ لگادیا،گلشن حدید میں واقعے آئی جی ایم اسکول کا پرنسپل عرفان غفورخواتین اساتذہ اور طالبات کو نازیبا ویڈیوز بناکرانہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے پرنسپل کو گرفتارکرکے سیکڑوں ویڈیوزکا ذخیرہ برآمد کرلیا  
کراچی میں اسکول پرنسپل کے گھناونے فعل نے تعلیم  جیسے مقدس پیشے کو داغدارکردیا
گلشن حدید میں واقع نجی اسکول کا پرنسپل عرفان غفور ٹیچرزاور طالبات کو اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا،اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والے الیکٹریشن عدیل کی پراسرار گمشدگی نے بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا اور درجنوں وڈیوز کا ذخیرہ قبضے میں لے کرمزید تحقیقات شروع کردی ہے
الیکٹریشن عدیل نے سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک لنک اپنے پاس بھی رکھا ہوا تھا،عدیل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے اسکول پرنسپل کو بلیک میل کررہا تھا,دو روز قبل عدیل اچانک لاپتہ ہوا ،بھائی کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کی,اسکول پرنسپل کو شامل تفتیش کیا تو یہ شرم ناک اسکینڈل منظر عام پر آیا 
ایس ایس پی ملیرکے مطابق عرفان میمن اسکول میں غیراخلاقی کام کر رہا تھا ابتدائہ طور پر ایک خاتون کا کرداربھی سامنے آیا ہے،متاثرہ خواتین سے ملنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے
محکمہ تعلیم نے ڈاریکٹرپرائیویٹ اسکول سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،ایڈشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،رفیعہ ملاح  نےکہا کہ اسکول رجسٹرڈنہیں ہے انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی،گورنرسندھ اورمیئرکراچی نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کاحکم دیدیا