ترجمان
سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کراچی میں
چوبیس گھنٹے کام کرنے والے مزید گیارہ
ویکسی نیشن سینٹر بنادیئے ہیں۔ منگل سے گلی محلوں
میں موبائل ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔ سوا دولاکھ یومیہ ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔۔
ترجمان
سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس
کانفرنس میں کہا کہ کراچی
میں ڈھائی سو کورونا ویکسی نیشن سینٹرز
بنائےہیں۔ چوبیس گھنٹے فعال رہنے والے مزید
گیارہ مر کز بنادیئے ہیں۔ منگل سے گلی محلوں
میں موبائل ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔ سپلائی میں کمی نہیں۔ سوا دو
لاکھ یومیہ ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ ان
کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون پر تنقید کرنے والے
ڈاکٹروں سے ملیں۔ اسپتالوں میں جگہ کم پڑرہی ہے۔ تین دن گزر گئے ۔ بس پانچ
دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کے سبب ذوالفقار علی بھٹوکی برسی
کی تقاریب ملتوی کردیں۔ آزاد کشمیر کا الیکشن
ہم نے نہیں کرایا۔ جس نے کرایا وہ ذمہ دار ہیں۔