وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا ہے کے مغوی افراد کے ماں باپ دکھی ہیں مظاہرین کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں خود کرواونگا
کراچی میں ہندو برادری کے مغویوں کی بازیابی کیلیے سول سوسائٹی کی جانب سے جاری مظاہرے میں مذاکرات کیلیے وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز پہنچے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی،
انہوں نے کہا کہ مظاہرین وزیر اعلی سے ملاقات کا مطالبہ کررہے تھے،مظاہرین کی وزیر اعلی اور آئی جی سندھ سے کل ملاقات کرائیں گے ،اب وزیر اعلی اور آئی جی جو فیصلہ کرتے ہیں وہ الگ ہے ، ،وزیر اعلی کی طبیعت ناساز ہے، اس لئےمیں مذاکرات کے لئےآیا ہوں،
اگر وزیر اعلی سے ملاقات نہ کرا سکا تو کل میں مظاہرین کے ساتھ شامل ہونگا،مظاہرین میری یقین دہانی پر یقین نہیں کررہے تھے،اسلئے لکھ کر دیا ہے،
ایک افسر نے ساگر کی بازیابی کا کہا اور پھر کہا کہ ابھی نہیں ملا،غلط بیانی کرنےوالے افسر کےخلاف تحقیقات ہونی چاہئے، بچی چاہئے پریا ہو یا فاطمہ ہو اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،
اگر کچے کےعلاقےمیں فوجی آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کرایا جائیگا ہم نگراں سیٹ اپ کا حصہ ہیں ہم پر کوئی دباو نہیں ہے،
جس کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کردیا، روڈ کو ٹریفک کےلئےکھول دیا