جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلاء سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زندگی پر ایک نظر
ریاستِ قلات کے وزیراعظم قاضی جلال الدین کے پوتے، تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسیٰ کے بیٹے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔
کوئٹہ سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی میں کراچی گرائمر سکول سے اے اور او لیول مکمل کیا اور پھر قان…
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔۔تین ماہ قبل اکیس جون کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا،،
نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد مرحوم قاضی محمد عیسیٰ آف پشین، قیامِ پاکستان کی تحریک کے سرکردہ رکن اور قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کوئٹہ سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی میں کراچی گرامر اسکول سے اے اوراو لیول مکمل کیا جس کے بعد وہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لندن چلے گئے جہاں انہوں نے کورٹ اسکول آف لاءسے بار پروفیشنل اگزامینیشن مکمل کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی 30 جنوری 1985 کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے اور پھر مارچ 1998 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے۔ تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کرنے والے ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔اسی دوران سپریم کورٹ کی جانب سے 3 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اس وقت کے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز نے استعفیٰ دے دیا۔
5 اگست 2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو براہ راست بلوچستان ہائیکورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان ہائی کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ میں جج مقرر ہونے سے قبل 27 سال تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
جسٹس قاضی فائزعیسی اپنے بعض اہم فیصلوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جن میں میموگیٹ کمیشن ، سانحہ کوئٹہ انکوئری کمیشن 2016، آرٹیکل 183 تین کی تجدید کا معاملہ 2018، فیض آباد دھرنا فیصلہ 2019 ، پی سی اوججزکیس اور ان کیخلاف صدارتی ریفرنس بھی ان میں شامل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس دور بہت مختصر ہوگا وہ 25 اکتوبر 2024 کو تقریباً تیرہ ماہ بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے