اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے نیا مقدمہ درج کر کے پرویزالہٰی کو 14 ویں مرتبہ گرفتار کیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اینٹی کرپشن لاہور ریجن  نے نیا مقدمہ درج کر کے پرویزالہٰی کو 14 ویں مرتبہ گرفتار کیا

اینٹی کرپشن لاہور ریجن  نے نیا مقدمہ درج کر کے پرویزالہٰی کو 14 ویں مرتبہ گرفتار کیا

محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے پر  پرویز الہٰی کو نئے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا

ایف آئی آر میں محمد خان بھٹی، سابق سیکریٹری سروسز پنجاب محمد مسعود مختار کو بھی نامزد کیا گیا

اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں سابق سیکریٹری کو آرڈی نیشن ڈاکٹر آصف طفیل بھی نامزدہے ۔

پنجاب رولز آف بزنس کے تحت محمد خان بھٹی پرنسپل سیکریٹری تعینات نہیں ہوسکتے تھے،مقدمےکے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی جیسے ادارہ کا ملازم پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ کی آسامی پر تعیناتی کا اہل نہیں تھا،

پرویز الہٰی نے سیاسی مفادات کیلئے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا، اینٹی کرپشن کاالزام

معاملے پر سابق وزیراعلیٰ  پرویز الہٰی  کی قانونی ٹیم سے موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے