میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں احتجاج کی سیاست متعارف کرانے والے بیٹھ کر بات کرنا چاہیں

عرفان علی عرفان علی

میئر کراچی مرتضی وہاب  کا کہنا ہے کہ   شہر  میں احتجاج کی سیاست متعارف  کرانے والے بیٹھ کر بات کرنا چاہیں


میئر کراچی مرتضی وہاب  کا کہنا ہے کہ   شہر  میں احتجاج کی سیاست متعارف  کرانے والے بیٹھ کر بات کرنا چاہیں،، تو ان کا دفتر حاضر ہے ۔۔ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور چوری کو روکنے کے لئے  مربوط نظام بنا رہے ہیں 
کراچی کے نجی ہوٹل میں سیلاب زدگان کے لئے مکانات کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 21 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا تھا
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بحیثیت میئر میں واٹر بورڈ کے اندر اور باہر موجود مافیا کا سامنا کر رہا ہوں ۔۔ پانی کی فراہمی کے متعلق نظام تشکیل دے رہے ہیں
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اتحاد ہو رہے ہیں اس سے یہ بات تو ثابت ہو رہی ہے کہ مخالفین شاید اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔۔تھر کے عوام نے بلاول بھٹو کا استقبال کر کے جواب دے دیا ہے 

شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔۔ جو لوگ کام کرنے کے بجائے احتجاج کر رہے ہیں ،، م

یں ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں ۔۔ میرا دفتر ان کے لئے حاضر ہے