کراچی میں ایس آئی یواورسی ٹی ڈی پولیس نےدومختلف کارروائیوں میں آٹھ ملزم گرفتار کرکےچھینےگئےموبائل فون،لیپ ٹاپ اوراسلحہ برآمد کرلیا

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی میں ایس آئی یواورسی ٹی ڈی پولیس نےدومختلف کارروائیوں  میں آٹھ ملزم گرفتار کرکےچھینےگئےموبائل فون،لیپ ٹاپ اوراسلحہ برآمد کرلیا


کراچی میں ایس آئی یواورسی ٹی ڈی پولیس نےدومختلف کارروائیوں  میں آٹھ ملزم گرفتار کرکےچھینےگئےموبائل فون،لیپ ٹاپ اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

یوپی موڑکےقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔پاک کالونی میں پولیس نےسرچ آپریشن کیا۔ 
کراچی میں  ایم اےجناح روڈ پر  اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نےکارروائی کےدوران چارملزموں کوگرفتارکرنےکادعوی کیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یوجنیدشیخ  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزموں سے207موبائل فون،5لیپ ٹاپ اور18ٹیبلٹ برآمدکئے


ملزم چوری اورچھینےگئےموبائل فون کاآئی  ایم ای آئی نمبرتبدیل کرکےفروخت کرتےتھے۔نیپاپل کےقریب سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے دوران کارروائی چارملزموں کو  گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کادعوی ہےملزم بینک سےرقم لےکرنکلنےوالےشہریوں کولوٹتےتھے۔یوپی موڑکےقریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 28سالہ یوسف نامی شخص زخمی ہوا۔

پاک کالونی میں پولیس نےجرائم پیشہ عناصرکےخلاف سرچ آپریشن کیا۔ مشتبہ افرادکابائیومیٹرک ریکارڈچیک کیاگیا۔۔