نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈئیرریٹائرڈ حارث نوازکا کہنا ہےکہ کراچی کو پر امن بنانا اور منشیات سے پاک کرنا ہے

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈئیرریٹائرڈ حارث نوازکا کہنا ہےکہ کراچی کو پر امن بنانا اور  منشیات سے پاک کرنا ہے


نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈئیرریٹائرڈ حارث نوازکا کہنا ہےکہ کراچی کو پر امن بنانا اور  منشیات سے پاک کرنا ہے۔سرحدوں کو  بند کیا اور اسمگلنگ کو روکا ہے ۔اسٹریٹ کرائم کو روکا  جارہا ہے۔ 
کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن میں صنعتکاروں اورتاجروں سےخطاب میں نگراں وزیرداخلہ سندھ  حارث نواز نےکہا کہ کراچی کو پر امن بنانا  اور  منشیات سے پاک کرنا ہے۔ اسٹریٹ کرائم  کو روکا جارہا ہے۔ غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے۔  
میڈیا سےگفتگو  میں کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کی   بڑی مقدار  ہے۔بلوچستان میں 10ارب  ڈالر کے ذخائرہیں۔۔  سندھ میں بھی بیشمار معدنیات موجود ہیں۔ بیرون ملک سے لوگ آنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں یہاں کے لوگ اس پر کام کریں۔
نگراں وزیر داخلہ  کا کہنا تھا  کہ  سائٹ میں  3ہزار سے زائد صنعتیں موجود  اور  ساڑھے 5 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ سالانہ 2.5ارب ڈالر مالیت کی برآمدات اور حکومت کو ریونیو ادا کیا جاتا ہے۔