ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر ڈپٹی کنونئیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جامشورو کراس کرنے کے بعد صوبے میں ہر جانب تباہی ہی تباہی نظر آتی ہے،، دنیا کے بد ترین چار شہروں میں آج کراچی کا شمار ہوتا ہے،، میرے دور میں یہ شہر دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں ہوتا تھا،،
ایم کیو ایم پاکستان اسکیم 33 میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مصطفی کمال بولے ایم کیو ایم لیاقت آباد ،نیو کراچی ،اورنگی ٹاؤن تک محدود نہیں،،
ایم کیو ایم سہراب گوٹھ میں بھی ہے کیماڑی میں بھی ہے،،ایم کیو ایم بلوچوں اور پختونوں کی بھی ہے،،
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ دنیا کے بد ترین چار شہروں میں آج کراچی کا شمار ہوتا ہے،،، میرے دور میں یہ شہر دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں ہوتا تھا،، کراچی کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں میرے ہاتھوں کام نہ ہوا ہو
پاکستان کی 75 سال کی تاریخ میں ہر الیکشن میں لوگ وعدے کرتے ہیں،، جو وعدے سے ہم سے کیے جاتے ہیں کبھی پورے نہیں ہوئے،، دنیا چاند پر جا رہی ہے کراچی میں معصوم بچے گٹر میں گر کر جانیں دے رہے ہیں