اگلے ہفتے سے پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کاآغازکریں گے

عرفان علی عرفان علی

اگلے ہفتے سے پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کاآغازکریں گے

 

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ

اگلے ہفتے سے پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کاآغازکریں گے

پنجاب کے ہرحلقے میں  ن لیگ کے ایک سے زائدامیدوار موجود ہیں،

جیسے ہی شیڈول جاری ہوا انتخابی مہم کاآغازکریں گے،

سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہے ہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ

ہم نے الیکشن مہم کو منظم اور متحرک طریقے سے چلانا ہے،

ترقی کاسفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 کاحصہ ہوتا،

نوازشریف نے قوم سے ملک کو بحرانوں  سے نکالنے کاوعدہ کیا ہے،

2017میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،انہوں نے کہاکہ

نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ ملک کودوبارہ ٹریک پر لے آئے گی

ملک پر حکومت کون کرے گا؟اس کافیصلہ عوام نے کرنا ہے،

ن لیگ  پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی،ر

کیا ہم لاڈلے اس لیے ہوگئے کہ ہمارے اوپرجھوٹے مقدمات  ختم ہورہے ہیں ؟

کیاہمارے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات قائم رہنے چاہئیں

تنقید کاہم برا نہیں مانتے ،لیکن تنقید  ایک دائرے   میں ہونی چاہیے

چیئرمین پی ٹی آئی  کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ

جنوبی پنجاب میں46میں سے 35حلقوں میں جیتنے کی پوزیشن  میں ہیں،

نوازشریف کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی اپیلیوں  پر سماعت ہونی چاہیے،

الیکٹیبلزہونا کوئی  گالی یا برائی نہیں ہے، انکا کہناتھاکہ

امید ہے عوام مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیں گے،

حکومت ملی تو ملک کو 2017والے ٹریک پر لے کرجائیں گے،

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے

ہم وننگ پوزیشن میں ہیں،ہمیں دکھائی دے رہا ہے،