کراچی سٹی کورٹ میں کورونا
ایس او پیز یکسر نظرانداز۔ سائلین
اور ملزمان سمیت زیادہ تر وکلاء بھی ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے،،،
جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔
یہ ہیں کراچی کی عدالتیں جہاں دیگر کیسز کے علاوہ کورونا ایس
او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کو
بھی لایا جاتا ہے۔ لیکن یہاں تو خود
کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا
خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سٹی کورٹ لائے گئے ملزم ہو یا سائلین زیادہ تر افراد
ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال
نہیں رکھتے۔
سٹی کورٹ میں روزانہ ہزاروں افراد کی آمدو رفت
ہوتی ہے۔وکلاء کی بڑی تعداد بھی عدالتوں میں پیش ہوتی ہے لیکن زیادہ تر افراد کورونا ایس او پیز کو خاطر میں نہیں لارہے۔
شہر میں کورونا کیسز بڑھنے
پر حکومت نے لاک ڈاون تو لگا دیا لیکن عدالتوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئےانتظامات نہیں کئے گئے۔