کراچی میں لیاقت آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو مارے گئے


کراچی  میں لیاقت آباد  کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ  ڈاکو مارے گئے

کراچی  میں لیاقت آباد  کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ  ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کررہے تھے۔

لیاقت آباد پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکار علی سے لوٹ مار کررہے تھے۔ سادہ لباس اہلکار نے ملزمان سے مقابلہ کیا اس ہی دوران شریف آباد پولیس بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور ملزمان سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔