ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کےلیے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کےلیے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی عوام کیلئے سوچتی ہے باقی صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ غریب، مزدور کےلیے مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، ہم اپنے عوام کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اقتدار ملا تو سب کو چھت ملے گی، پیپلز پارٹی آپ کی تنخواہ دُگنا کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ بلاول آپ کے حقوق کےلیے لڑسکیں، ملک کی طاقت عوام سے ہے، ہم مل کر پاکستان کی تکمیل کریں گے۔

پی پی 160 میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیں، سندھ میں غریبوں کےلیے سیلاب متاثرین کےلیے گھر بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی عوام کےلیے چھت اور روٹی روزی کا سوچتی ہے، دوسرے لوگ صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔