امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا

عرفان علی عرفان علی

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا جلد سراج الحق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سمیت کراچی کےآٹھ  مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا 
کراچی میں جماعت اسلامی نے ناظم آباد، قائد آباد، حسن اسکوائر ، اسٹار گیٹ سمیت آٹھ مقامات پر احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کیےگئے۔۔۔امیر جماعت اسلامی نے شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب دھرنے سے خطاب میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو کراچی کا مینڈیٹ چرانے کا ذمہ دار قرار دیا۔ کہا نتیجے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔۔۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس کوبھی خط لکھا ہے ۔ امید ہے جسٹس فائز عیسی سو موٹو لینگے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا معاملہ بھی اٹھائے رکھیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مجلس عاملہ سے مشاورت کی ہے۔ ان کی جانب سے جو بھی لائح عمل طے ہوا اس پر عمل کریں گے۔