ماضی کے معروف اداکار احمد جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ماضی کے معروف اداکار احمد جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

 

ماضی کے معروف اداکار احمد جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

احمد جمیل نے پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے بے شمار ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کئے۔

ان کا تعلق وزیر آباد کے نواحی گاؤں سوہدرہ سے تھا ۔

جن کے دادا قیام پاکستان سے پہلے کوئٹہ چلے گئے تھے۔

احمد جمیل نے بھی کوئٹہ میں ہی تعلیم و تربیت حاصل کی اور کیرئر کا آغاز بھی وہیں سے کیا۔

ان کے کریڈٹ پر بے شمار کام ہے۔وہ کئی سال پہلے کوئٹہ سے واپس آکر گوجرنوالہ منتقل ہوگئے تھے۔

۔بہت ہی نفیس انسان تھے۔کوئٹہ سنٹر سے ان کا پہلا ڈرامہ "تیگا’’ جس کا مطلب "حد بندی ہے" اور آخری "خاطر" تھا.

انہوں نے کوئٹہ کے علاوہ دیگر مراکز سے بھی کام کیا۔