سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی نمازہ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی

عمران عمران

 سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی نمازہ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی


سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی نمازہ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ والدہ کے پہلو میں تدفین کی گئی۔ نواب گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہریار خان کی نماز جنازہ میں ڈپٹی میئر سلمان مراد سمیت قریبی رشتہ داروں اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ 
سابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی نماز جنازہ بھوپال ہاؤس میں ادا کی گئی۔ تدفین بھی بھوپال ہاؤس میں والدہ کے پہلو میں کی گئی۔۔
نواب گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہریار خان 29 مارچ 1934 کو لکھنئو میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی۔۔
معروف سفارت کار بھی بنے۔ ساتھ 2 مرتبہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز بھی رہے۔ 
شہریار خان کے بیٹوں کا کہناتھا کہ والد سادگی اور انسانیت پسند شخصیت کے مالک تھے۔ اپنا سب چھوڑ کت پاکستان آئے تھے۔ 2004 میں بھارت کے دورہ پاکستان میں ان کا اہم کردار تھا۔
نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ پی سی بی ملازمین اور ڈپٹی میئر بھی شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ شہریار خان کی فیملی کی بہت قربانیاں ہیں 
بیٹے فیض خان نے بتایا کہ بھارت میں موجود فیملی کی جانب سے افسوس اور تعزیت کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔