انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تین رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا

نزاہت خان نزاہت خان

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تین  رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تین  رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا ۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم  کا دورہ کرکے  سیکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں تین رکنی   وفد  کو پی سی بی حکام نے  مختلف امور پر بریفنگ دی ۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد  کی سیکیورٹی  فراہم کرنےو الے اداروں کے اہلکاروں  سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا ۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔ پاکستان فروری دوہزار پچیس  میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔