کراچی، عدنان اطہر
کراچی والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کراچی کے
ساحل پرزیرتعمیرمنوڑا بیچ فرنٹ کا تفریحی مقام ستمبر سے شہریوں کے لئے کھول دیا
جائے گا ۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ماڑی پور روڈ اور سینڈز پٹ
روڈ کی تعمیر سے شہری با آسانی سے منوڑہ بیچ فرنٹ تک پہنچ سکیں گے ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی کے ساحلی
علاقوں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے
انھوں نے بتایا منوڑہ کے ساحل پر واقع پہاڑی پر منوڑہ بیچ فرنٹ کا منصوبہ مکمل ہو
چکا ہے جبکہ ماڑی پور روڈ پر جاری تعمیراتی کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے
ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نہ کہا کہ ان کی
جنگ اختیارات کے لئے نہیں بلکہ شہر کی بحالی کی ہے ۔۔ شہری اطمینان رکھیں جلد بنیادی
تبدیلی آئے گی
ایڈمینسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات
ناصر شاہ میرے بڑے بھائی ہیں ، ہم مل کر عوام کے لیے کام کر رہے ہیں جب میرے پاس
کوئی عہدہ نہیں تھا اس وقت بھی شہر کی بہتری کے لیے کام کیا کرتا تھا