امید کی کرن
چہرہ نئی امید ، روشنی، جستجو،لگن ، کچھ کر دکھانے کے عزم کے ساتھ
ڈیجیٹل میڈیا کےافق پرقدم رکھ چکا
ہمارا عزم
ہم بات دلیل کے ساتھ کرتے ہیں ، حساس معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے آئے ہیں۔ چہرہ ، بے بس ، لاچار، مایوس، زخموں سے چور، درد کےجزیروں پر اترنے والا وہ پلیٹ فارم ہے جو اس خطے میں اور دنیا میں بسنے والے افراد کے مسئلوں ، ذیادتیوں اور طاقت کے غلط استعمال پر صدائے حق بلند کرتاہے۔
چہرہ ٹیم
چہرہ ٹیم ننگے پائوں،ٹوٹےشیشوں پر، بے بس نادار لوگوں کا علم لیکر چلی ہے، ظلم ذیادتی ،بےحسی کے خلاف دہکتے انگاروں پرچہرہ کے نمائندے چلنے کو تیار ہے۔راہ خار سچ اور حق کےلیے ہم اختیار کرچکےہیں ۔
ہم روایتی نہیں ، ہم شعور کی شمعیں روشن کرینگے، اب ہمارے پاس واپسی کا راستہ نہیں۔
چہرہ سچ کا آئینہ
ہم کسی ایجنڈے کسی کو خوش کرنے بہت سارے پیسے کمانے نہیں آئے۔ہمارا محور انسانیت ہے یہ وہ عمل ہے جو ہمیں دوسروں سے ممتاز رکھتا ہے اور ہم سچ لکھیں،
سچ بولیں اور نمائندگی کرے گے معاشرے میں کچلے ہوئے افراد کی اپنے آن لائن میڈیا (چہرہ ڈیجیٹل )کے ذریعے ۔
صحافت نے جہاں عوام کو سیاسی ، سماجی اور معاشی شعور دیا
۔
وہی
حق، سچ ، جھوٹ کے درمیان نمایاں فرق بھی واضح کیا ہے۔
صحافت نے جہاں ان گنت رازوں کا پردہ فاش کیا وہی بے باک تبصروں اور تجزیوں کے ذریعے عصر
حاضر کے حالات کو سمجھنے میں ناظرین سامعین اور قارئین کو آسانی بھی فراہم کی ہے۔
اظہار کی آزادی کے نام پر صحافیوں کو صحافتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے ۔
آزادی کا مطلب ہوتاہے ذمہ داری ، ہم جو بھی لکھیں جو بھی کہیں جو بھی بولیں ہم اس کے ذمہ دار ہے۔
کسی کے خلاف میڈیا کو استعمال نہیں کیا جاناچاہیے اس کی بنیادہمارے ضابطے ہیں۔ صحافت کو کسی سے نا انصافی نہیں کرنی چاہیے۔
چہرہ ایک ٹارچ بیئرر ہے اس معاشرے میں سدھار لانے کی کوشش کررہاہے۔
ہم ان خرابیوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں جو ہمیں اور ہمارےمعاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی آئینہ دار ہوتی ہے۔اور موجودہ صحافت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ایک
اچھے صحافی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اچھے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے خبر کو غیر
جانبدار کے طور پر پیش کرے۔
ہم نےڈیجیٹل میڈیا یا آن لائن میڈیا میں بہتر اور معیاری
ایڈیٹوریل پالیسی کو متعارف کرایاہے۔ اظہار کی آزادی کو بہتر انداز میں استعمال
کرکےاپنے معاشرے میں انسانی ترقی معاشرتی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے ساتھ ساتھ
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بر سرپیکار ہیں۔
ہم پاکستان کا وہ خوبصورت چہرہ دنیا کو دیکھانے کے خواہاں ہیں جس میں یہاں کی تہذیب ، ثقافت ، تاریخ ابھر کر سامنے آئیں گے، یہ خطہ زمین کس قدر ذہین باصلاحیت اور ہونہارافراد سے رچا بسا ہے ابھی اس پر آن لائن میڈیا پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ بھی پاکستان کا چہرہ بننا چاہتےہیں تو اپنی خبریں، بلاگز، آرٹیکل، فیچرز ، ویڈیوز ، تصاویر اس ای میل پر بھیجیں۔
Infochehradigital@gmail.com