سندھ حکومت کا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی تعلیم تک رسائی آسان بنانے کے لیے اہم اقدام، اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس دینے کا فیصلہ
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سندھ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فوکل پرسن اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کی سٹی کونسلر شہزادی رائے، جینڈر انٹرایکٹو الائنس (GIA) کی آپریشنل، ہیومن ریسورسز اینڈ پالیسی منیجر زہریش خانزادی اور سربانگ سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس کامی چودھری شامل تھیں۔