اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہےکہ امن و خوشحالی ہم سب کامشترکہ ہدف ہونا چاہیے،دنیا اس وقت مشکل دور سے گزررہی ہے،
مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کاپائیدار حل ضروری ہے
مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی وجہ سے دنیا کے امن کو سنگین خطرات ہیں۔
یواین مقبوضہ علاقوں سے متعلق واضح قراردادیں منظور کرچکی ہے۔
پاکستان نے 2022میں تباہ کن سیلاب کاسامنا کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ
موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے،
پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا،ن
پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،انکا کہناتھاکہ کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کاداعی رہا ہے،
پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کیخلاف آواز اٹھائی ہے،
مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی،
خطے میں امن کے لیے پاکستان پرعزم ہے،
پہلگام واقعے کامقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹا نا ہے،
بھارتی اقدامات خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں