خیبر پختونخوا حکومت نے جوڈیشل سروس رولز 2001 میں ترامیم کی منظوری دے دی
پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے جوڈیشل سروس رولز 2001 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ قانون کے مطابق اب تقرریاں اور پروموشنز سینیارٹی کے بجائے میرٹ پر انتخاب کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
پہلے سینیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقی اور پروموشنز دی جاتی تھیں، تاہم نئے نظام کے تحت میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ محکمہ قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق رول 5 میں نئی شق "ایف" بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ میرٹ پر مبنی فیصلوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔