بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
لاہور: بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت سب کا فرض ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے، جو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔