معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی ویڈیوز وائر ل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست جمع کرادی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز وائرل کرنے  کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مرحوم کی سابقہ اہلیہ و ملزم دانیہ شاہ  پیش ہوئیں۔ ان  کی جانب سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ملزمہ کے وکیل  نے موقف اپنایا  مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا ہے۔

دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں ۔

ملزمہ نے  عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی ۔سندھ ہا ئی کورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔