کراچی میں بلدیاتی الیکشن پیپلزپارٹی نےتیرانوے نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا ۔
جماعت اسلامی چھیاسی اور پی ٹی آئی چالیس سیٹیں جیت کر دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں ۔
ن لیگ نے بھی سات نشستیں جیت لیں
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آخر کار مکمل ،تیس گھنٹے سےزائد وقت کے بعد دوسوپینتس یوسیز کے مکمل نتائج آگئے۔
پیپلزپارٹی نے معرکہ مار لیا ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے تیرانوے سیٹیں ا پنے نام کیں۔
دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی رہی جس نے چھیاسی یوسیزاپنے نام کرلیں۔
جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں چالیس نشستیں آئیں مسلم لیگ ن سات جے یو آئی اور آزاد امیدوار وں نے تین تین نشستوں پر کامیاب ہوئے۔
اسی طرح ٹی ایل پی دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست حاصل کرلی۔گیارہ یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔