کراچی پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم بڑھنےکا اعتراف کرلیا۔
دوہزار بائیس میں گزشتہ سال کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں آٹھ فیصد اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔
جبکہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں چار فیصد سے زائد اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں پینتیس فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ دوہزار بائیس میں گزشتہ سال کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں سات اعشاریہ نو آٹھ فیصد اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے گھناونےجرائم میں چار اعشاریہ، چار دو فیصد اور گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں پینتیس فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔
گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں چودہ اعشاریہ چھ فیصد اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں پنتیس اعشاریہ تین سات فیصد کی کمی ہوئی۔
بھتہ خوری کا سراغ لگانے کا تنا سب ستتر اعشاریہ دوسات فیصد رہا،، اور ایک سو دس بھتہ خور پکڑے ہیں۔ڈاکوں سے مقابلے میں ایک سو انتیس مجرم ہلاک اور ایک ہزار سینتالیس زخمی ہوئے۔
وزیراعلی سندھ نے پولیس کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ شہر میں تین ہزار کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ۔
یہ کیمرے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر مخیر حضرات کی مدد سے لگائے گئے ہیں۔
غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی بھی کراچی میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہیں۔ غیرملکیوں کی واپسی یا ان کی ٹریکنگ بہت ضروری ہے۔