وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کی نئی پالیسی کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کی نئی پالیسی کا اعلان

 وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ان شعبوں میں اسپیشلائزیشن کرنے والے ڈگری ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی جن میں ماہر ڈاکٹرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (ای ایم آر) سسٹم قائم کیا جا رہا ہے جس سے ہر مریض کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور ایپ کے ذریعے ڈاکٹر کہیں بھی طبی ریکارڈ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری شعبے میں بچوں کے لیے آئی سی یو کی سہولیات مزید وسعت دی جا رہی ہیں۔