انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی
کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس سمیت دیگر چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کی کیسز کے مشترکہ ٹرائل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف پانچ مقدمات یکجا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان پر مشترکہ فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔ مقدمات کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی۔