پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی اب پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔
صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کے علاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے،
پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے اس فٹبال گراونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گراونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کرینگے حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے
وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے۔
سعیدغنی نے کہا کہ کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کےواجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہےہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سےآرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے آج بہتر ہوگیا ہے۔