پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کراچی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ راستہ طویل ہے ، لوگ بلاول بھٹو زرداری کی راہ تک رہے ہیںحکومت کے خلاف عوام کا علم بغاوت بلند ہو چکا ہے اورکچھ نعرے لگاؤں گا جس کی آواز سے اسلام آباد کے ایوان لرز اٹھیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہاکہ قائد اعظم کا مزار وہ جگہ ہے جہاں بھٹو نے ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھااور آج ہم ایسی وفاقی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رہے ہیں جس نے ملک بیچ دیا ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے
کہاکہ ہمیں ایسا ملک نہیں چائیے جہاں لوگ اپنا تن بیچنے پر مجبور ہوں کراچی کے جیالوں
آپ نے یہاں جمع ہو کر اس بات پر مہر لگادی ہے کہ خان صاحب ناکام ہو چکے ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ہم اپنا پیغام پورے پاکستان کے عوام تک پہچانے کے لئے یہاں سے نکل رہے ہیں اور ہم بے حس حکمرانوں کے تابوت میں آخری کھیل ٹھونکنے نکلے ہیں
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثارکھوڑو نے کہاکہ راستہ طویل ہے ، لوگ بلاول بھٹو زرداری کی راہ تک رہے ہیں ہم کامیاب ہو گئے ، میں لانگ مارچ کے شرکاء کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں
کراچی میں لانگ مارچ کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ یہاں آنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں اور ایسے نعرے لگائیں کہ عمران خان کو بھی پتہ چل جائے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے لانگ مارچ سے
خطاب کرتے ہوئےکہاکہ عوام مہنگائی اور حکومت کی نامناسب پالیسیوں سے تنگ آگئے ہیں۔