کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی نثار
پنہور اور ان کے بیٹے محسن پنہور کی بازیابی کے کیس میں عدالت ایس ایس پی ایسٹ پر برہم۔ اکیس فروری کو آئی جی سندھ
کو طلب کرلیا۔
ریمارکس دیئےسی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے
کہ پولیس ان کو لے گئی ہے۔
شہری الیکشن لڑ رہے ہیں ، اسی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
الیکشن کے بعد خود ہی واپس کر دیا جائے
گا۔
سندھ
ہائی کورٹ کے استفسار پر ایس ایس پی ایسٹ
نے کہا انہیں نہیں پتا شہریوں کو کون لے
کر گیا ہے۔ ابھی تفتیش جاری ہے۔ انہیں جلد
بازیاب کرا لیا جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی گاڑیوں کے نمبر بھی صاف نظر آرہے ہیں،،
اور آپ کہہ رہے ہیں ہمیں پتہ ہی نہیں۔ آپ سے کام نہیں ہو گا ۔
ہم آئی جی کو طلب کر رہے ہیں ۔وہ آکر
جواب دیں گے۔ اگر شہریوں کی بازیابی نہ ہوئی،، تو آپ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے
گی۔
نثار احمد پنہور این اے دوسو بیالیس اور محسن
پنہور پی ایس پچاسی سے آزاد امیدوار
ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق نو جنوری
کو رات ڈھائی بجے کچھ اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے ،، اور ان کے والد اور بھائی کو ساتھ لے گئے۔