ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا

"ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔


شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے گاڑیوں اور افراد کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ فیلڈ جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے محفوظ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ڈی آئی جی آپریشنز نے حساس اور پبلک مقامات پر اضافی سیکیورٹی بڑھانے، پولیس گشت اور پٹرولنگ میں اضافہ کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈولفن، پیرو اور پی آر یو ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ مارکیٹس اور اہم تنصیبات کے اطراف نفری بڑھا دی گئی ہے۔"