سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت۔کنویں سے یومیہ تین سو پانچ بیرل خام تیل اور تین ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت پرماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ دیا۔ کمپنی کےمطابق کنویں میں کھدائی کا عمل بارہ ستمبر کو شروع کیا گیا۔ ایک ہزار، ایک سو پچانوے میٹر گہری کھدائی کی گئی ۔ کنویں کا ویل ہیڈ فلو پریشر دوسو پچیس پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی ون کنواں ماڑی انرجیزلمیٹڈ کی ملکیت ہے۔