روہڑی سے کوٹری جانے والی موئن جودڑو مسافر ٹرین رحمانی نگر اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق موئن جودڑو مسافر ٹرین کو رحمانی نگر اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثہ کے بعد،، ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی۔
جلد ٹریک سے کوچ کو ہٹا کر ٹریک کو کلئیر کردیا جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی ایک ہفتےمیں رپورٹ جمع کرائے گی،
جس کے بعد ٹرین کو پیش آئے حادثہ کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔