ریڈ لائن کیاہے؟؟؟


ریڈ لائن کیاہے؟؟؟

ریڈ لائن کیاہے؟؟؟

کراچی، عمران

مردقابل نفرت ہے،دھوکے باز ہے، طاقت کابے جااستعمال کرتاہے، اپنی مرضی کرتاہے، مارو دو انہیں ، جلا دو ، پھانسی پر چڑھا دو، بازار میں ہرآتی جاتی خواتین کا نظروں سے الٹراسائونڈ کرتا ہے،عورت کے جسم کو نظروں سے ایسے اسکن کرتاہے کہ عورت کی روح کانپ جاتی ہے،وہ ڈر جاتی ہے خوفزدہ ہوجاتی ہے، پریشان ہوجاتی ہے اور سہمی سہمی رہتی ہے۔لیکن انہیں پھر بھی شرم نہیں آتی ہےپاکستان کے مردوں کو پتا نہیں کب شرم آئے گی، گھر میں ماں بیٹی ہوتے ہوئے بھی ایسی حرکات کرتے ہیں ، پاکستان کے تمام فلاسفروں نے ، تجزیہ کاروں ، سیاسی مبصرین اور عورتوں کی حقوق کی علمبردار فلاحی تنظیموں نے  آئے روز جنسی ہراسانی کے واقعات کے بعد مرد کو ایسے بے توقیر کیا ہے کہ ہر کسی کو مرد ہوتے ہوئے سوچنا پڑ گیا ہے کیا وہ اپنی مرضی سے مرد بنا تھا یا یہ بلیٹن سسٹم کی ٹیکنالوجی کا کمال تھا۔

خیر موضوع بحث پر آتے ہیں ، ہر کوئی مرد کو برا، گندہ، ذہنی بیمار ، پتا نہیں کن کن القابات سے نواز رہاہے۔

اظہار کی آزادی ہےجو کہے جو سمجھے جو سوچے جو لکھے ہمیں اس پر بھی اعتراض نہیں لیکن ایک سوال کیامینار پاکستان کے واقعہ پیش آنے سے قبل پاکستان کے سارے مرد اچھے تھے؟کیا لاہور میں رکشے میں لڑکی کا بوسہ لینے والے لڑکے سے پہلے پاکستان کے سب نوجوان بہت اچھے تھے، کیا 14 اگست میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کی موٹر سائیکل پر اچھلنے والے شخص سے پہلے سارےپاکستان کےمرد اچھے تھے، کیا رائے ونڈ میں 16 سال کی لڑکی کے ساتھ قاری کے ذیاتی کے واقعے سے پہلے سارے پاکستان کے مرد اچھے تھے۔قبروں میں پڑی ہوئی عورتوں کے ساتھ کی جانے والی ذیادیتی سے پہلے سارے پاکستان کے مرد اچھے تھے،

ہمیں سب سے پہلے اچھائی کی تعریف بیان کرنے پڑے گی کب ہم اچھے تھے کب ہم برے تھے، کسی ایک فرد کی کوتاہی ، غلطی ، ظلم بربریت غیرانسانی عمل کو سارے مردوں سے منسوب کرنا کہاں کا انصاف ہے؟یہاں پر کچھ خواتین کو یہ بھی بیانات دیتے دیکھا گیاہےکہ اسلام یہ کہتاہے اسلام وہ کہتاہے کیا وہ عین اسلام کے مطابق سب زندگی بسر کرتی ہیں جو اسلام نے خواتین کے حوالےسے احکامات  دیئے ہیں ۔نہیں ہرگز نہیں ، نہ ہم ان کے اوپر اس کی پابندی اطلاق کرنا چاہتے ہیں، مرد کب برا بنا سوال ہے؟مرد کو کس نے برا بنایا سوال ہے،دنیا میں پہلے قتل کی کون بنیاد بنا سوال ہے،لیکن یہ سوال ہم کس سے کرے کیوں کرے کیا ہمارا کوئی حق بنتا ہے نہیں بلکل بھی نہیں لیکن ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہاکنا کسی طور پر بھی درست نہیں۔

ہم سب کو اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا کیا ہماری آزادی ہے کیا نہیں کیا ہماری ریڈ لائن ہےکیا نہیں،ہمارے معاشرے میں بسنے والی خواتین کیا اپنی ریڈ لائن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے زندگی بسر کررہی ہیں بلکل بھی نہیں ہرگز نہیں ، جب ہم اپنی ضرورت کےتحت اچھے برے کی تمیز کرتے ہیں تو پھر آخر میں بچ کیا جاتاہے،بانڈری وال کیاہے ریڈلائن کیا ہے اس کا کون تعین کرےگا  ان سب عوامل پر سوچنے کی ضرورت ہے،جہاں جہاں جس جس کے ساتھ بھی غلط واقعہ پیش آیا ہے وہ قابل سزاہے ناقابل معافی عمل ہے لیکن مرد یہ  مرد وہ تو اس میں خواتین کو ایسی کوئی قرارداد ، احتجاج ، تحریک یاایسا آئین، ایسے قانون کا بل پاس کرانے کی ضرورت ہےجو اس معاشرے میں سب کی فلاح کا سبب ہو ، باقی آئے روز ٹی وی چینلز پر بیانات دینا کسی کے ایجنڈے پر کام کرنا ہمارا شیواہ نہیں ،پاکستان کی عورت حیا سے لیکر لباس تک قابل احترام قابل عزت اور ہمارا فخر ہے اسے کسی کو بھی بے توقیر کرنے کی اجازت نہیں ہرگز نہیں ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اور جلد سے جلد کارروائی کی ضرورت ہے۔

لیکن جنس کی بنیاد پر ایک دوسرے کو صحیح اور غلط قرار دینا کسی طورپر اچھا پیغام نہیں ،کوئی شخص اپنی پسند سے جنس کی پہنچان اپنی پسند کے مطابق لیکر یہاں نہیں آیا میں دنیا میں جاکر مرد بنوگا تو میں دنیا میں جاکر عورت بنو گی ، جب سب تخلیقار کا کمال ہےتو آپ بھی ایک دوسرے کا احترام کریں ایک فرد کی غلطی کو قوم کی غلط نہ تصور کیا جائے تو بہتر ہوگا مجھے تو اس بات پر بھی اعتراض ہے اس عمل پر بار بار پاکستان کا نام استعمال کیا جاتارہاہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر شرم آتی ہے بھائی کیوں شرم آتی ہے ہمیں فخر ہے ہم پاکستان ہیں اور رہے گے جس نے غلط کام کیاہے اس کو شرم آنی چاہیے اس کو سزا ملنی چاہیے ایک غلط عمل کو سب کے ساتھ وابستہ ہرگرز نہ  کیا جائے یہ کسی طورپر بھی ہماری روایات کا حصہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے پر گند ڈالےمعاشرے ایک دوسرے کی عزت کی رواداری سے پنپتے ہیں ہم سب خواتین کے ساتھ پیش آنے والے غیر انسانی واقعے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ہرگز نہ سوچے اس جنگ میں وہ اکیلی ہیں  لیکن پھر  بھی ہم سب کو اپنی ریڈلائن کا احاط کرنا ہوگا کہ ہماری ریڈلائین کیاہے۔