کراچی میں حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار۔ ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے بائیس ہزار سے زائد امارتی درہم اور چھ ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد تھائی بھات ، ساڑھے چار سو امریکی ڈالر اور سولہ لاکھ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی۔ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارملزم کی نشاندہی پرچیک بکس اور پےآرڈر بھی قبضے میں لئے گئے۔گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔