کراچی میں عراق سےآےتاجر کو سستے ڈالرکی لالچ میں پچاس لاکھ کا چونا لگ گیا

صبانور صبانور

کراچی میں عراق سےآےتاجر کو سستے ڈالرکی لالچ میں پچاس لاکھ کا چونا لگ گیا

کراچی میں عراق سےآےتاجر کو سستے ڈالرکی لالچ میں پچاس لاکھ کا چونا لگ گیا۔پولیس نےدو جعلساز وں کو  گرفتار کرلیا۔

گلشن حدید میں اسٹیل ٹاون پولیس نےدو جعلسازگرفتار کرلیے۔ملزمان نےساتھیوں کےہمراہ عراق سے آئے تاجر فہد کو سستے ڈالر بیچنےکا لالچ دیا تھا۔پچاس لاکھ روپےکےبدلےتیس ہزار امریکی ڈالر کی ڈیل ہوئی تھی ملزمان نے پچاس لاکھ لینےکےبعد  پندرہ ہزار ڈالر کم  دیے ،،جس پر تاجر نے جھگڑا  کیا۔اس دوران پولیس پہنچی تو  ملزمان کار میں فرار ہوگے۔ پولیس نے بعد میں دو ملزمان  انور اور رجب علی کوگرفتارکرلیا۔جب ڈالر چیک کیےگےتووہ نقلی نکلے۔۔ملزمان کی ملاقات باربر  کی دکان پر حجام  نےکرائی تھی ۔پولیس  نے خاتون سمیت تین ملزمان کی تلاش شروع کردی۔