وزارت خارجہ کے ایک افسر نے یوکرینی خاتون سے شادی کے اجازت نامے میں سات سال کی تاخیر پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رجوع کر لیا ہے۔ وفاقی محتسب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ کیس وزارت خارجہ کے دو اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک افسر کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 2019 میں شادی کی اجازت طلب کی تھی اور یوکرینی خاتون نے وزیراعظم کو خط بھی لکھا تھا۔ ان کا موقف ہے کہ این او سی مانگنے پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، جبکہ انکوائری میں وزارت خارجہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اجازت نامہ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔