حیدرآباد میں بیہن موری کے قریب نہر میں افسوسناک واقعہ۔
دو افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈوبنے والے افراد نہر میں نہا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد آپس میں رشتہ دار تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسردگی کی فضا قائم ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تلاش شروع کر دی۔
ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں۔
بیہن موری کے قریب پیش آنے والے اس حادثے نے ایک بار پھر حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کر دیا۔