حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سی این جی کے نام پر فلیئر گیس کی مبینہ فروخت بے نقاب ہو گئی ہے۔ ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو ٹیموں نے 14 اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد سی این جی اسٹیشنز پر چھاپے مارے۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے مطابق چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ، فلیئر گیس سے بھرے سلنڈرز اور کنٹینرز تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فلیئر گیس کا استعمال صرف پاور جنریشن کے لیے قانوناً جائز ہے۔ سجاد اکبر خان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹیکس چوری ثابت ہوئی ہے جس کا حتمی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔