ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ حکومت سندھ نے دس ماہ میں عوام دوست پالیسی کو مسترد کر رکھا ہے


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ حکومت سندھ نے دس ماہ میں عوام دوست پالیسی کو مسترد کر رکھا ہے

 

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ حکومت سندھ نے دس ماہ میں عوام دوست پالیسی کو مسترد کر رکھا ہے،ملازمین دوست پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں،ڈی ایم سی کورنگی کے ملازمین کو سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے  پوسٹوں سے ہٹایا جارہا ہے


ڈی ایم سی کورنگی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان محمد حسین کا کہنا تھا کہ اگست دو ہزار بیس میں منتخب ارکان کا دور ختم ہوا،ڈپٹی کمشنرز کے پاس اس وقت ڈی ایم سیز کی اضافی ذمہ داریاں ہیں،دس ماہ میں ڈی سی صرف ٹرانسفر پوسٹنگز ہی کرتے رہے ہیں۔

محمدحسین،رہنما ایم کیوایم ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر جو بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیات میں تعینات ہیں ۔۔۔ انکی کارکردگی کو ہم مانٹیرکرتے رہے ۔۔۔ تو ان دس مہینوں میں حکومت سندھ کی پالیسی رہی ڈپٹی کمشنر کی جو پالیسی رہی وہ عوام دوست پالیسی نہیں رہی ۔

محمد حسین کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی کورنگی کے ملازمین کو سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے  پوسٹوں سے ہٹایا جارہا ہے،اگر ملازمین کوئی احتجاج کی کال دینگے تو ہم ساتھ کھڑے ہونگے ۔

محمدحسین،رہنما ایم کیوایم ۔۔ جویہاں کےمقامی ملازمین تھے ڈی ایم سی کے ملازمین تھے ۔۔۔ انہیں ایک ایک کرکے سب کو کسی کو معطل کردیا ۔۔۔ کسی کوایس سی یو جی میں رپورٹ کرادیا ۔۔۔ غرض یہ کہ ہر قسم کے وہ حربے استعمال کیےجارہےہیں جن کواستعمال کرکے یہاں کہ مقامی ملازمین کوکام کرنےکےلیےروکا جائے 

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ انکروائیریز کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا جارہا ہے،ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ کی من مانی فیس وصولی کی جاری  ہیں۔