کے ایم سی کی اراضی پر قائم ہر قسم کی تجاوزات اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم کی ہدایت کردی۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کے ایم سی کی اراضی پر قائم ہر قسم کی تجاوزات اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم کی ہدایت کردی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سید  سیف الرحمن نے کے ایم سی کی اراضی پر قائم ہر قسم کی تجاوزات اور گاڑیوں کی پارکنگ ختم کی ہدایت کردی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا محکمہ لینڈ کےافسران کے ساتھ اجلاس ہوا۔ سید سیف الرحمن کا کہنا تھا 

سرکاری زمین کو ہر صورت قبضہ مافیا سے محفوظ کرنا ہے ،، اورسرکاری اراضی کو قبضے سے بچانے کا بہترین طریقہ شفاف نیلامی ہے  ۔

 تجاوزات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں لہذا کسی کو رعایت نہیں دی جا سکتی  ۔

محکمہ لینڈ کے افسران ریکوری کا عمل تیز کریں۔ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کئے جائیں  ۔موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اراضی کی مالیت اور کرائے کا تعین ہونا چاہئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے پیٹرول پمپس ریونیو کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں لہذا انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا  ۔

آئندہ اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔