کراچی میں
ڈاکوں نے ایک اور جان لے لی ۔اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قریب دودھ کی دکان
میں ڈکیتی کےبعد فرار ہوتے ڈاکووں نے پچیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکےقتل کردیا۔
کراچی میں
ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اورزندگی کاچراغ گل ہوگیا۔واقعہ پیش آیااورنگی ٹائون سیکٹرگیارہ
میں جہاں دودھ کی دکان میں واردات کےبعدفرارڈاکوں کی فائرنگ سےشہری جان سےگیا۔جاں
بحق ہونے والے شہری کی شناخت شجاعت کےنام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق ملزمان جس موٹر
سائیکل پر آئے تھے وہ موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوئے ۔قریب سے ملزمان نےدوسری
موٹر سائیکل اسلحےکےزور ہر چھینی اور فرار ہوگے ۔اہل خانہ لاش کوبغیرکارروائی
کےاپنے ہمراہ لےکرروانہ ہوئےتوپولیس نےلاش کوپوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کیا۔