کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ اتوار کو اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے  کھولنے سے متعلق  حتمی فیصلہ اتوار کو  اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا

کراچی،عدنان اطہر

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے  کھولنے سے متعلق  حتمی فیصلہ اتوار کو  اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا

منگل کو وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ  کمیٹی اجلاس میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ  تعلیمی ادارے  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حتمی فیصلے کے لئے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی زیر صدارت تیرہ ارکان  پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی۔کمیٹی اتوار کو اجلاس  کر کے اسکول کھولنے یا نہ کھولنےسے متعلق حتمی  فیصلہ کرے گی،،،  جس کے بعد نوٹی فکیشن  جاری کیا جائے گا ۔ اسکول کھلنے کی صورت میں ایس او پیز پر بھی مکمل عمل کرنا ہوگا۔تدریسی اور غیرتدریسی عملے  کی ویکسی نیشن  لازمی  ہوگی۔اسکول آنے والے طلبا کے والدین کو اپنا ویکسی نیشن کارڈ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔