کراچی سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو ناکام ہو گئے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ ڈرائیورز کو لائسنس کی تجدید ، یومیہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ، ہائی ویز اور موٹرویز پر چالان اور جرمانوں میں نرمی اور ایکسل لوڈ کے قانون پر من وعن عمل درآمد کے مطالبات پر ڈیڈ لاک برقرار ہیں ۔ کراچی پورٹ سے بھی مال نہیں اٹھایا جا رہا، ماڑی پورٹرک اسٹینڈ پر گوداموں پرمال موجود ہے لیکن سامان منتقل نہیں کیا جا رہا اور جس کی وجہ سے روز کی بنیاد پر کرنے والوں کو مشکلات کاسامنا ہورہاہے جس میں ڈرائیورزاور مزدور طبقہ شامل ہیں ۔ایسوسی ایشن کے نمائندگان ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات کی منظور نہیں ہو جاتے اور جب تک انہیں تحریری حکم نامہ جاری نہیں ہو جاتا ۔ اس وقت تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی