​کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05فیصداضافہ،باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

​کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05فیصداضافہ،باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

​کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05فیصداضافہ،باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے 

سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے گزٹ میں 10 اگست 2026ء کو شائع ہونے والے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق، مالی سال 2026-27ء کے لیے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر 7.05 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ان نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہو گا ​رہائشی پلاٹس پانی اور سیوریج کے ماہانہ چارجز پلاٹ کے رقبے کے حساب سے طے کیے جائیں گے جبکہ ​مختلف نوعیت کے کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

​واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق ٹیرف میں اس نظرثانی کا بنیادی مقصد ادارے کے ریونیو بیس کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال، مرمت و بحالی اور دیگر شہری خدمات کو پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھا جا سکے