پٹرول 94 پیسے سستا، ڈیزل 54 پیسے مہنگا

سدرہ عارف سدرہ عارف

پٹرول 94 پیسے سستا، ڈیزل 54 پیسے مہنگا

 حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عوام کو جزوی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 13 اگست کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ عوام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔