چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ معاشی بہتری کے لئے اقدامات چاہتے ہیں۔ آصف زرداری نےنظام سے لڑ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی بذریعہ نادرا ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ چاہتے ہیں معیشت کی بہتری کے لئےاقدامات ہوں۔
انہوں نے کہا بیورو کریسی اور سیاسی مخالفین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف تھے۔ زرداری نےنظام سے لڑ کر پروگرام شروع کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا اقوام متحدہ اور عالمی بینک نے ادارے میں شفافیت کا اعتراف کیا ہے۔ پروگرام سے غریبوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔