آم کو گرمیوں کی سوغات کہا جائے ،،تو غلط نا ہوگا۔ کراچی میں پھلوں کے بادشاہ آم کا استقبال مقامی پارک میں مینگو فیسٹیول
سجا کر کیا گیا۔
عوام ہوں یا خواص ، بادشاہ سلامت کے سب دیوانے ہیں
ڈی ایم سی سینٹرل کے تحت ،،،کراچی میں آم کا میلہ سجا تو لنگڑا بھی چلا آیا۔ چونسا اور سندھڑی نے بھی جھلک دکھائی۔
بچوں نے کہا کہ پھلوں کے بادشاہ نے خوب انتظار کرایا۔ آج آم لے کر ہی جائیں گے
آم کے شوقین بڑوں نے بھی میلے کے انعقاد کو سراہا
میلے میں آنے والوں نے جھٹ سے پسندیدہ آم خریدنے بھی شروع کردئیے۔